اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بریگیڈیئر یوسف علی قربانی نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کی مسلح افواج کی اس بات کی قدردانی کہ انھوں نے امریکہ کے اس جاسوس طیارے کو نشانہ نہیں بنایا جس میں لوگ موجود تھے، ایک جانب عالمی استکبار کی ذلت و رسوائی اور دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کی قوت و توانائی کا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران مسلح افواج دشمنوں کے مقابلے میں ہمیشہ ڈٹی رہی ہیں اور ایران کسی بھی ملک کو جارحیت کا نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں تاہم دشمن نے اگر بھولے سے بھی کوئی غلطی کر دی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
/129
27 جولائی 2019 - 06:00
News ID: 964666
ایران کی بری فوج کے ایر ونگ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کی مسلح افواج مضبوطی کے ساتھ موجود ہیں اور وہ دشمن کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔