25 جولائی 2019 - 10:45
31 اکتوبر کو بریگزٹ پر عملدرآمد ہوگا : برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم

برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم نے بورِس جانسن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر کو بریگزٹ پر عملدرآمد کرکے شک کرنے والوں اور ناامیدوں کو غلط ثابت کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم نے بورِس جانسن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر کو بریگزٹ پر عملدرآمد کرکے شک کرنے والوں اور ناامیدوں کو غلط ثابت کریں گے۔ اپنے نئے دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن نے برسلز سے نیا معاہدہ کرنے کا وعدہ کیا۔ ملکہ الیزبتھ دوئم کی طرف سے باضابطہ وزیر اعظم مقرر کیے جانے کے بعد بورس جانسن نے اپنا مشن بیان بتاتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے ووٹ کا احترام کیا جانا چاہیے۔

.......

/169