اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے سابق خصوصی وکیل رابرٹ مولر کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کانگرس کمیٹی کے سامنے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جان چھوٹ جانے سے متعلق جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں جب کہ ٹرمپ پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی برقرار ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ روسی مداخلت سے متعلق تفتیش میں 22 ماہ صرف کیے، انکوائری منصفانہ اور آزادانہ طریقے سے مکمل کی گئی ہے۔
کمیٹی کے ڈیموکریٹ چیئرمین جیرولڈ ناڈلر نے مولر کی تعریف کی اور کہا کہ کوئی بھی بشمول صدر ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ماضی میں کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہیں مولر رپورٹ میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا اس سے قبل کہ دھاندلی کی چھان بین سے متعلق معاملہ ان کے ملک کو مزید متاثر کرے اس عمل کو روک دینا چاہیے۔
/129
25 جولائی 2019 - 06:08
News ID: 964333
رابرٹ مولر نے واضح کیا کہ ان رپورٹوں میں صدر کو مکمل بری الذمہ نہیں ٹھہرایا گیا جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتے ہیں۔