اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کلبھوشن کو دہشت گرد اور جاسوس تسلیم کرنے کے باوجود ویانا کنونشن کی چھتری فراہم کرنا افسوسناک ہے ۔ بریت مسترد کرنے کے عالمی عدالت کے فیصلے سے اتنا واضح ہو گیا کہ کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس دہشت گردتھا۔
سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس میں شلجموں سے مٹی جھاڑی۔ عالمی ادارے دہشت گردی کے بڑھاوا کا سبب ہیں۔
انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے صدر علامہ حسین مقدسی کی سرکردگی میں عزاداروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران بھارتی جاسوسوں کو خیرسگالی کے تحت چھوڑتے رہے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی اور کرتار پور راہداری پاکستان کی خیر سگالی کی تازہ ترین مثالیں ہیں جبکہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف ناکردہ گناہوں کے الزام میں واویلا کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آغاز ہی سے بھارتی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
/129
22 جولائی 2019 - 09:49
News ID: 963451
علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے طاقتور دہشت گردوں کو ریلیف دیتے رہے تو امن ناپید ہوجائے گا۔ عدالت کو بھارت کی درخواست کی سماعت نہیں کرنی چاہئے تھی۔