اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ اہلکاروں نے یمن کے شہر الحدیدہ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دسیوں رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچا۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرائے کے فوجی اہلکاروں نے الحدیدہ بندرگاہ کے مضافاتی علاقے الزعفطران اور الشیخ پر شدید گولہ باری کی۔
یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 اہلکاروں کوہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے مراکز اور ملک خالد ائیربیس پر ڈرون حملے کئے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا یمنی ڈرون نے ''خمیس مشیط'' کے ائربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی امریکی افواج نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 25 مرتبہ یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کئی فضائی حملے بھی کئے۔
انہوں نے کہا یمنی قوم کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
/129
21 جولائی 2019 - 09:01
News ID: 963110
یمنی سرکای فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔