اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گاڑدین کونسل کے اکثر اراکین نےآیت اللہ احمد جنتی کو گارڈین کونسل کے سکریٹری اور عباس علی کد خدائی کو گارڈین کونسل کےترجمان کے عنوان سے دوبارہ منخب کرلیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آیت اللہ جنتی مزید ایک سال کے لئے گارڈین کونسل کے سکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
گارڈین کونسل کے اراکین نے عباس علی کدخدائی کو بھی مزید ایک سال کے لئے کونسل کا ترجمان منتخب کرلیا ہے۔ گارڈین کونسل کے داخلی آئین کے مطابق اس کے منتظمہ کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے جس میں منتظمہ کمیٹی کے ارکان کو ایک سال کی مدت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169