اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت کے دوران گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے ریمانڈ میں مزیدچودہ دن کی توسیع کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ویڈیو اسکینڈل پر ہٹائے جانے والے جج ارشد ملک کی جگہ جج محمد بشیر نے آصف زرداری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے سابق صدر کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انتکس جولائی تک کے لیے ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی۔دورانِ سماعت آصف زرداری کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ بچے کل نیب حوالات میں اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں، انہیں ہفتے میں دو بار ملنے کی اجازت دی جائے، جس پر جج محمد بشیر نے ان کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
/129
16 جولائی 2019 - 05:09
News ID: 961619
پاکستان میں سابق صدر آصف علی زردانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چودہ دن کی توسیع کردی گئی ہے