اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں 8 برس تک اقتدار میں رہنے والے سابق فوجی حکمران حسین محمد ارشادکا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ حسین محمد ارشاد گزشتہ تین ہفتوں سے شدید بیمارتھے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی اپوزیشن لیڈر اور سابق فوجی سربراہ حسین محمد ارشاد نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اس وقت بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر تھے۔ ان کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ حسین محمد ارشاد گزشتہ تین ہفتوں سے شدید بیمارتھے۔ انہیں زندگی بچانے والے آلات پر انتہائی نگہداشت میں دارالحکومت ڈھاکہ کے فوجی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔ سابق فوجی حکمران کو جگر اور گردوں کے عوارض کا سامنا تھا۔
/129
15 جولائی 2019 - 06:45
News ID: 961229
بنگلہ دیش میں 8 برس تک اقتدار میں رہنے والے سابق فوجی حکمران حسین محمد ارشادکا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔