اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔
جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
/129
14 جولائی 2019 - 09:28
News ID: 960872
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔