اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد مساجد کو خالی کروالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی کی تین مساجد میں بم کی اطلاع پر بھگڈر مچ گئی، پولیس نے مساجد کو خالی کروا کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں اور مساجد سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔
بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسرلوہن کی مسجد کو موصول ہوئی تھیں۔ مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سائبر فورس کی مدد سے بم کی اطلاع دینے والی ای میلز کی کھوج شروع کردی ہے تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جا سکے۔
/129
13 جولائی 2019 - 04:38
News ID: 960272
جرمنی میں بیک وقت 3 مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد مساجد کو خالی کروالیا گیا۔