11 جولائی 2019 - 07:05
پاکستان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ سوات پاٹین بانڈہ مٹلتان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سوات پاٹین بانڈہ مٹلتان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پرپہاڑی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے بھی شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



/129