اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں دفاع مقدس کے 150 شہیدوں کی تشییع جنازہ کا آغازہوگيا ہے۔ تشییع جنازہ تہران یونیورسٹی سے معراج الشہداء اور بہشت زہرا (س) تک انجام پذیر ہوگي۔ اطلاعات کے مطابق ان شہداء کا تعلق دفاع مقدس کے دوران کربلائے 5 ، رمضان اور والفجر کارروائیوں سے ہے۔ دفاع مقدس کے شہداء دشت آزادگان، شلمچہ اور فکہ کے علاقوں سے بوی بہشت لے کر آئے ہیں ۔ یہ ان گرانقدر اور عظيم شہیدوں کی تشییع جنازہ ہے جو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں زندہ ہیں اور رزق پارہے ہیں اور جنھوں نے اسلام ناب محمدی کی عظمت ، عزت اور سرافرازی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ راہ خدا میں پیش کرکے دائمی اور ابدی زندگی کو حاصل کرلیا۔
تہران میں شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام کے مختلف طبقات ،سیاسی ، سماجی ، ثقافتی شخصیات اور اعلی سول وفوجی حکام بڑی تعداد میں شریک ہیں، جو گلگوں کفن شہیدوں کوبہشت زہرا (س) اور معراج شہداء تک ہمراہی کریں گے۔ ان شہیدوں کا تعلق ایران کے مختلف صوبوں سے ہے معراج الشہداء سے انھیں اپنے آبائی صوبوں اور شہروں کے لئےر وانہ کردیا جائےگا۔
......
/169