26 جون 2019 - 12:58
افغانستان میں موجود دو دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک

کابل میں دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس کی تفصیلات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں کہ اس ملک کے وزیر خارجہ مائک پومپیو، منگل کو خفیہ دورے پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے افغان حکام سے ملاقات کی ہے۔

افغانستان پر لشکر کشی کے آغاز سے اب تک دو ہزار چار سو سے زائد دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

.......

/169