19 جون 2019 - 11:20
امریکی صدر:  میں نے روس اور چین پر پابندیاں عائد کیں

امریکی صدر نے کہا کہ صدر بن کر میں نے روس اور چین پر پابندیاں عائد کیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہراورلینڈو میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں شائع کیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے اوبامہ کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو بارک اوبامہ نے کچھ نہیں کیا، کیوںکہ اُن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں۔
امریکی صدر نے مزید کہاکہ صدر بن کر میں نے روس اور چین پر پابندیاں عائد کیں۔

.......

/169