17 جون 2019 - 19:03
اسرائیلی کے تئیں امریکی صدر کی خدمات کی قدردانی، “مقبوضہ گولان ہائٹس” کا نام “ٹرمپ ہائٹس” رکھ دیا!

تل ابیب کی نسبت ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لوث محبتوں کی قدردانی کرتے ہوئے صہیونی وزیر اعظم نے مقبوضہ گولان کے علاقے کا نام “ٹرمپ” رکھ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سی این بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے تئیں امریکی صدر کی بے لوث محبتوں اور بے انتہا خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے مقبوضہ گولان کے ایک علاقے کا نام “ڈونلڈ ٹرمپ” رکھ دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست گولان پہاڑیوں پر آبادکاری کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے اور اسی بنا پر اس نے گولان پہاڑیوں کے بجائے اس علاقے کا نام “ٹرمپ پہاڑیاں” رکھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست نے چند سال قبل شام کے اس علاقے پر ناجائز قبضہ کر لیا تھا اور ایسے حال میں اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اس ناجائز قبضے کی مخالفت کرتی آرہی ہے امریکی صدر نے رواں سال مارچ کے مہینے میں گولان پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲