17 جون 2019 - 09:42
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی عالمی سلامتی امور کے اعلی نمائندوں کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری پیٹروشف کی باقاعدہ دعوت پرعلی شمخانی کل بروز منگل روس روانہ ہوں گے ۔ عالمی سکیورٹی اجلاس کل سے 2 دن تک جاری رہےگا۔ اس اجلاس میں پانچ براعظموں کے سکیورٹی سے منسلک اعلی نمائندے عالمی سکیورٹی کے مشترکہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اس اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی سکیورٹی کے بعض اعلی نمائندوں سے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت بھی کرں گے گے۔

.......

/169