10 جون 2019 - 13:31
امریکہ کا بحرین کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب ممالک پر دباو تیز

امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کا اقتصادی حصہ منامہ کانفرنس میں حل کیا جائے گا جو فی الحال مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے اور تاحال صہیونی ریاست کو اس کانفرنس میں شرکت کی رسمی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۳ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن فلسطین کے بارے میں بحرین میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب ممالک پر دباو ڈال رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کا اقتصادی حصہ منامہ کانفرنس میں حل کیا جائے گا جو فی الحال مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے اور تاحال صہیونی ریاست کو اس کانفرنس میں شرکت کی رسمی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
ایک اسرائیلی عہدار نے صہیونی ٹی وی چینل ۱۳ سے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر جرڈ کوشنر نے ۳۰ مئی کو بیت المقدس میں نیتن یاہو سے ہوئی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکہ عرب اور مسلمان ممالک کی طرف سے منامہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اظہار آمادگی کا منتظر ہے بعد از آں اسرائیل کو رسمی دعوت دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، مصر، مراکش، عمان، کویت اور اردن نے تاحال امریکی دباو کے باوجود منامہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے رضامند نہیں ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، عرب اور مسلمان ممالک پر اپنا دباو بڑھا رہا ہے تاکہ وہ ۲۵ اور ۲۶ جون کو منامہ میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں شرکت کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲