اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کی 20 فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے سعودیہ کے سرحدی شہر نجران میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کی 20 فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور سعودی عرب کی 20 فوجی گآریوں کو بھی تباہ کردیا گيا ہے۔
.......
/169