اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے سوئیزرلینڈ کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ حتی پیشگی شرط کے بغیر بھی ایران سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
امریکی وزیر خآرجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پر قریبی ںظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر بھی مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ ادھر ایران کا کہنا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد امریکہ نے مذاکرات کا حق کھو دیا ہے اور اب کسی بھی ملک کو امریکہ پر اعتماد نہیں رہا۔
واضح رہے کہ مائیک پمپئو سوئیزرلینڈ کے بعد ہالینڈ کا دورہ بھی کریں گے۔
.......
/169