28 مئی 2019 - 14:00
جاپان کے وزیر اعظم جون کے وسط میں ایران کا دورہ کریں گے

جاپانی ذرائع کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے جون کے وسط میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے جون کے وسط میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جاپانی حکام وزیر اعظم شینزوآبےکے دورہ تہران کا پروگرام مرتب کررہے ہیں اور جاپان کے وزیر اعظم دو ہفتوں کے بعد ایران کا دورہ کریں گے۔

این ایچ کے کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم اس سفر میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جاپان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے جاپان کے وزير اعظم کا دورہ تہران مزید اہمیت کا حامل بن گيا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ جاپان کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جاپان کے ثالثی کے کردارکا خیر مقدم کیا ہے۔

.......

/169