اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے عراقی حکام کو علاقائی عدم جارحیت معاہدے کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کے صدر برہم صالح، عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ، عراقی وزير خآرجہ اور دیگر اعلی عراقی سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بہت ہی مفید اور تعمیری قراردیا ہے۔
.......
/169