اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کیاہے۔
واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز اپنے علاقائی دورے کے پہلے مرحلے میں عمان پہنچے جہاں انہوں نے عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی صورتحال کا جائزہ لے لیا۔
یاد رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدکی کو ختم کرنے کیلئے ثالثی پر تیار ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ دورہ عمان کے بعد کویت اور قطر کے ممالک کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲