25 مئی 2019 - 14:52
ایرانی وزارت خارجہ کی امریکی سینیٹر کے ساتھ ظریف کی ملاقات کے بارے میں وضاحت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹر کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ ظریف کی ملاقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی ملاقات کا اصلی مقصد گروپ بی کے دباؤ اور اثرات سے امریکی سیاسی افکار اور رائے عامہ کو بچانا ہوتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی سینیٹر کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی ملاقات کا اصلی مقصد گروپ بی کے دباؤ اور اثرات سے امریکی سیاسی افکار اور رائے عامہ کو بچانا ہوتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے امریکہ کے غیر حکومتی اور غیر سرکاری افراد اور شخصیات کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری ہے جس میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جاتا ہے یہ افراد حکومتی عہدیدار نہیں اور نہ ہی انھیں مذاکرات کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گروپ بی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے اس قسم کی عام اور غیر رسمی ملاقاتیں کی جاتی ہیں۔

.......

/169