19 مئی 2019 - 19:04
ترکی کا وزارت خارجہ کے249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں ترک وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کے شبہ میں ترک وزارت خارجہ کے 249 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

فتح اللہ گولن پر ترکی میں سن 2016 میں ہونے والے فوجی کودتا میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ترکی کے 43 صوبوں میں اب تک 48 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترکی میں کودتا سےمنسلک 77 ہزار افراد کو جیل ہوگئی ہے جبکہ 150 ہزار فوجیوں اور کارکنوں کو حکومتی اداروں سے نکال دیا گیا ہے۔

.......

/169