اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کی آن لائن " اے جے پلس " عرب سروس پر شائع کردہ ویڈیو میں صحافیوں کا کہنا تھا کہ" ’ہولوکاسٹ کے دوران نازی جرمنوں کے ہاتھوں 60 لاکھ یہودیوں کی ہلاکت کا بیانیہ صیہونی تحریک سے آیا ہے"۔
الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے اس صورتحال پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ " اے جے پلس کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے اس ویڈیو اور اس سے منسلک پوسٹ کو فوری طور پر اے جے پلس کے تمام سوشل میڈیا پیجز اور اکاؤنٹس سے ہٹا دیا گیا کیوں کہ یہ الجزیرہ نیٹ ورک کے ادارتی پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی تھا"۔
.......
/169