اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خالد البطش نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام نے اوسلو معاہدے کو نابود کردیا اسی طرح صدی معاملے کو بھی عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جہاد اسلامی تنظیم کے رکن نے کہا کہ ہمیں وطن واپسی کے مظاہروں کو مغربی پٹی میں بھی آغاز کرنا چاہیے۔ ہم میدان میں متحد ہیں۔
البطش نے کہا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169