اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
عن أئمّة أهل البیت(ع) أن النّبی(ص) قال: "أنا و کافِل الیتیم کهاتین في الجنّة" یعنی أباطالب، لأنّه کفّله.
حضرت ابوطالب بن عبدالمطلب(ع) رسول اکرم (ص) کے چچا، امیر المومنین علی (ع) کے والد گرامی بعثت کے ابتدائی ایام میں پیغمبر اسلام(ص) اور دین الہی کے سب سے بڑے حامی تھے۔ آپ کی زندگی کی تاریخ ایثار، جانفشانی اور بے مثال اخلاص سے لبریز تھی۔ آپ اس کے علاوہ کہ خانہ خدا کے کنجی بردار اور بے یار و مددگار کے ملجا و ماویٰ تھے لیکن نبوت کی راہ میں فداکاری اور استقامت آپ کی زندگی کا روشن ترین باب شمار ہوتا ہے۔
ان تمام کمالات کے باوجود، دشمنان اہل بیت(ع) کے تاریخی حسد وکینہ کی وجہ سے، آپ کی شخصیت کے بہت سارے پہلو، تہمت، غفلت اور فراموشی کی نذر ہو گئے۔ انفرادی طور پر طول تاریخ میں جو کچھ کام آپ کے حوالے سے انجام پایا ہے اس میں زیادہ تر ایمان ابوطالب(ع) کو موضوع سخن قرار دیا گیا ہے جبکہ آپ کے اخلاقی خصائل، سماجی جد وجہد اور ادبی میراث سے غفلت برتی گئی ہے۔
اسی طرح تاہم کوئی عالمی کانفرنس بھی آپ کی سیرت پر منعقد نہیں ہوئی جس میں دنیا بھر کے علماء اور دانشوروں کے علمی آثار اور مقالات کو مجتمع اور منتشر کیا گیا ہو۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جو ایک بین الاقوامی تنظیم( NGO ) ہونے کے عنوان سے تعلیمات قرآن اور معارف اہل بیت(ع) کی ترویج نیز پیروان اہل بیت(ع) کی فکری و ثقافتی حمایت کی ذمہ داری اپنے دوش پر اٹھائے ہوئے ہے، ہم فکر اداروں کے تعاون سے حضرت ابوطالب حامی پیغمبر اعظم(ص) کے زیر عنوان ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لانے جا رہی ہے۔
لہذا مختلف شعبوں؛ تاریخ، عقاید، کلام، رجال، کتب شناسی، ادبیات عرب وغیرہ میں سرگرم تمام محققین کو دعوت دی جاتی ہے کہ درج ذیل چار قسموں کے موضوعات میں سے ہر ایک پر علمی مقالات تحریر کر کے شیخ الاباطح حضرت ابوطالب(ع) کی مظلومیت کو دور کریں اور اس عالمی کانفرنس کے انعقاد میں ہمارا تعاون کریں۔
الف : تاریخ اور سیرت
1. حضرت ابوطالب (ع) کا سلسلہ نسب اور خاندان
2. ابوطالب (ع) ماقبل بعثت
3. ابوطالب(ع) کے تجارتی سفر
4. ابوطالب(ع) اور پیغمبر اکرم(ص) کی سرپرستی؛ علل و اسباب
5. ابوطالب(ع) اور پیغمبر اکرم(ص) کی حفاظت
- بچپن کے دور میں
- نبوت کے دور میں
6. ابوطالب(ع) و پیغمبر اکرم(ص) کی شادی
7. ابوطالب(ع) کے بارے میں تاریخی قضایا کا تنقیدی جائزہ
8. تاریخ میں غیرعلوی اولاد ابوطالب:
- عصر نبوی میں
- عصر علوی میں
- واقعہ عاشورا میں
- عصر بنی امیہ میں
- عصر بنی عباس میں
9. ابوطالب(ع) دوسروں کی نگاہ میں:
- اہل بیت (پیغمبر و ائمہ علیهمالسلام)
- شیعہ
- اہل سنّت
- مستشرقین
10. ابوطالب (ع) کی شخصیت کو مسمار کرنے میں بنی امیہ اور بنی عباس کا کردار
11.ابوطالب(ع) کی شخصیت کو مسمار کرنے میں بنی زبیر کا کردار
12. تاریخ اسلام کے واقعات میں ابوطالب سے دوستی کا کردار
13. ایمان ابوطالب(ع)
14. میراث ابوطالب(ع) کی تاریخی دستاویزات
15. اشعار ابوطالب(ع) کا تاریخی تجزیہ
16. ابوطالب(ع) کی سماجی سیرت
17. موجودہ سماج کے لیے ابوطالب (ع) کی زندگی کے دروس
ب : کلام اور عقاید
1. ایمان ابوطالب(ع) کے دلائل کے مبانی کا جائزہ
2. مخالفین کے شبہات اور ان کے ٹھوس جوابات
3. رسول اكرم(ص) کا دفاع اور حمایت
4. اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی حمایت میں مختلف مناسبتوں سے ابوطالب کے بیانات کا جائزہ
5. ابوطالب(ع) کی شان میں پیغمبر اکرم(ص) اور ائمہ طاہرین (ع) کی احادیث کا جائزہ
6. ایمان ابوطالب کو خفیہ رکھنے کے وجوہات (اپنی طرف سے اور دوسروں کی طرف سے)
7. آپ پر کفر کی تہمت کے حوالے سے موجودہ آیات و روایات کا جائزہ سند اور متن کے حوالے سے
8. ایمان ابوطالب(ع) کے بارے میں صحابہ اور تابعین کے بیانات کا جائزہ
ج : شعر اور ادب
* لسانیاتی موضوعات
1. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کی زبان شناسی
2. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کی لغت شناسی
3. حضرت ابوطالب(ع) کے خطبوں اور وصیتوں کی لغت شناسی
4. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کی اسلوب شناسی
5. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار میں تناقض گوئی
7. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کے ترجمے پر تنقیدی جائزہ
8. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کا تجزیہ و ترکیب
9. حضرت ابوطالب(ع) کے خطبوں اور وصیتوں کا تجزیہ و ترکیب
* ادبی موضوعات
10. حضرت ابوطالب(ع) کے ادبی اثرات دیگر شعرا اور عربی شعروں پر
11. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کے فنون و اغراض
12. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کے بلاغی اور ادبی اسلوب
13. حضرت ابوطالب(ع) کے خطبوں اور وصیتوں کے بلاغی اور ادبی اسلوب
14. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار میں خیال پردازی
15. ابوطالب(ع) کا قرآنی الفاظ کی تفسیر و تبیین کے لیے اشعار سے استفادہ
* محتوائی موضوعات
16. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار میں ایمان اور عقیدہ
17. حضرت ابوطالب(ع) کے خطبوں اور وصیتوں میں ایمان اور عقیدہ
18. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار میں رسول اکرم(ص) کی توصیف
19. حضرت ابوطالب(ع) کے خطبوں اور وصیتوں میں رسول اکرم(ص) کی توصیف
* حضرت ابوطالب(ع) شعر و ادب میں
20. حضرت ابوطالب(ع) فارسی اشعار و ادب میں
21. حضرت ابوطالب(ع) عربی اشعار و ادب میں
22. حضرت ابوطالب(ع) دیگر زبانوں کے اشعار و ادب میں (اردو، ترکی، انگریزی، فرانسیسی، جرمن و...)
23. دوسروں کی نگاہ میں حضرت ابوطالب (ع) کے اشعار
د : تصنیفات و مصنِّفین
* مأخذ شناسی کے موضوعات
1. ابوطالب کی کتاب شناسی (ابوطالب کے بارے میں لکھی گئیں کتابوں کی تاریخی سیر)
2. ابوطالب(ع) کی تعریف میں تحریر شدہ کتب
3. ابوطالب(ع) کے بارے میں تحریر شدہ آثار کی نوعیت
4. دیوان حضرت ابوطالب(ع) کی نسخہ شناسی
5. دیوان حضرت ابوطالب(ع) کی تفسیریں اور ترجمے
6. اشعار حضرت ابوطالب(ع) کے راویوں پر رجالی گفتگو
7. حضرت ابوطالب(ع) کے خطبوں و وصیتوں کے راویوں پر رجالی گفتگو
8. حضرت ابوطالب(ع) کے اشعار کے تصحیح شدہ نسخوں پر تنقیدی جائزہ
* مولفین کے موضوعات
9. ان افراد کے حالات زندگی جنہوں نے ابوطالب کے بارے میں کتابیں تالیف و تصنیف کیں
10. ابوطالب(ع) کے ایمان یا عدم ایمان کے قائلین پر سیر حاصل جائزہ
کانفرنس کے سکریٹریٹ سے رابطہ
ایڈرس: قم، ابتدای بلوار جمهوری اسلامی۔
مجمع جهانی اهلبیت(ع)، طبقه سوم
پوسٹ کوڈ: 3716686411
ٹیلیفون: 32131417-025 ـ فیکس: 32131350-025
ویب سایٹ: www.abutalib-conf.ir
ایمیل: abutalib.conf@gmail.com
مقالات ارسال کرنے کی آخری مدت:
مقالات کا خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ : ۲۰ جنوری ۲۰۱۹
اصلی مقالات بھیجنے کی آخری تاریخ: ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲