اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.
صدرحسن روحانی نے عالم اسلام کے حکام سے دنیا بھر میں اسلامی بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔
صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات کے ذریعے اللہ کی بندگی اور اسلامی اخوت کی راہ میں گامزن ہوں اور اس مہینے کی برکت سے دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے فضا قائم ہو.
واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران،پاکستان،بھارت اور عراق سمیت متعدد ممالک میں پہلا روزہ ہے۔
.......
/169