اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات باعث فخر ہےکہ اسرائیل خلیجی عرب ملک میںہونےوالی عالمی نمائش میں شرکت کرےگا۔ امارات میں ہونےوالی عالمی نمائش میں شرکت سے اسرائیل عالمی اور علاقائی سطح پر اپنی اہمیت تسلیم کرانے میں کامیاب ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ‘ایکسپو ۲۰۲۰ء” میں اسرائیل کی شرکت فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کا باعث بننے کےساتھ تیونس میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس کے فیصلوں کی نفی ہوگی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘دبئی ایکسپو ۲۰۲۰’ کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو ۲۰۲۰ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کےساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح کو عرب ممالک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایکسپو دبئی ۲۰۲۰’ میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کےممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔
نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ ‘دبئی ایکسپو ۲۰۲۰’ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔
خیال رہے کہ دبئی ایکسپو ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۰ کو شروع ہوگی اور ۱۰ اپریل ۲۰۲۱ء تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش دنیا کی بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جو چھ ماہ تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے مختلف کمپنیاں اور منصنوعات ساز ادارے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کریں گے۔
نیتن یاھو کے اعلان کے بعد عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ میں اس پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دبئی ایکسپو میں شرکت کے اعلان کی زمانی اہمیت ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب امریکا مشرق وسطیٰ میں صدی کی ڈیل منصوبے کا اعلان کرنے والا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو اس طرح کے مواقع خود عرب ممالک فراہم کر رہےہیں جو صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پر خاموش رہ کر جرائم کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کے جرائم کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو دبئی ایکسپو میں شرکت کی اجازت دینا ابو ظبی کی پالیسی پرایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیل کا ‘دبئی ایکسپو۲۰۲۰’ نامی عالمی نمائش میں شرکت کا اعلان خطرناک پیش رفت ہے۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات پر زور دیا کہ وہ ‘دبئی ایکسپو ۲۰۲۰’ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہ دے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سینیرعہدیدار اور مشیر نبیل شعث نے بھی نیتن یاھوکے دبئی ایکسپو میں شرکت کے اعلان کی مذمت کی اور امارات پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو نمائش میں شرکت کی اجازت نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی امارات میں عالمی نمائش میں شرکت قاہرہ میں ہونےوالے عرب لیگ کےوزراء خارجہ اجلاس کے فیصلوں ، عرب دنیا اور عالم اسلام کے اجتماعی موقف کی نفی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲