28 اپریل 2019 - 12:30
مصر نے لیبیا کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی

لیبیا کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصری حکام نے سکیورٹی کے پیش نظر لیبیا کے ساتھ مصر کی سرحد کل رات سے بند کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصری حکام نے سکیورٹی کے پیش نظر لیبیا کے ساتھ مصر کی سرحد کل رات سے بند کردی ہے۔ لیبیائی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مصر نے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کل رات سے لیبیا کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔

مصری حکام نے لیبیائی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ مصری سرحد تا اطلاع ثانوی بند رہےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169