اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کےمشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اندرونی بحران کے علاوہ یمن اور بحرین کے بحران میں بھی گرفتار ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غیر قانونی حکومت کا ایک ہی دن میں 37 افراد کے گلے کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے شدید اندرونی بحران کا سامنا ہے ، انھوں نے کہا کہ آل سعودی کا زوال قریب ہے کیونکہ عرب اور سعودی عرب کے عوام اب اچھی طرح جانتے ہیں کہ آل سعود امریکی اور اسرائیلی مزدور ہیں ۔ ٹرمپ، نیتن یاہو ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا زوال قریب پہنچ گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169