اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوٴڈا، وزیر ریلوے شیخ رشید، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد اور ڈاکٹر عطاء الرحمان وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا، چینی صدر سے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169