13 اپریل 2019 - 11:17
عباس موسوی ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک حکم میں سید عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک حکم میں سید عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق ترجمان بہرام قاسمی کو فرانس میں ایران کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

.......

/169