12 اپریل 2019 - 16:58
آغا سید حسن کی دہلی میں نمایندہ ولی فقیہ سے ملاقات، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

اس موقعہ پر آغا حسن نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نمایندہ ولی فقیہ کو بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اہلیان کشمیر کی ہمدردیاں اور نیک خواہشات ایرانی قوم و قیادت کے ساتھ ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نمایندہ ولی فقیہ برائے ہند سے ملاقات کی۔ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدوی پور کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے دوران آغا حسن نے ایران میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نمایندہ ولی فقیہ کو بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اہلیان کشمیر کی ہمدردیاں اور نیک خواہشات ایرانی قوم و قیادت کے ساتھ ہیں اور ہم سیلاب متاثرین کے درد و کرب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔ آغا حسن نے کہا کہ ایرانی قوم گزشتہ چالیس سال سے متواتر دشمنان انقلاب کی جارحیت و سازشوں کا پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں اور ایسی قوم آفات سماوی سے حوصلہ ہارنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے بلند حوصلوں اور قوت ایمانی سے ہر مصیبت کا مقابلہ کررہی ہے۔تاہم آفات سماوی ایک ایسی مصیبت ہوتی ہے جہاں کسی بھی قوم کو اپنے خیرخواہوں کے دعاووں ، ہمدردیوں اور تسلیت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲