اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات عراق کی سیاسی جماعت اعلی اسلامی مجلس کے سربراہ ''شیخ ھمام حمودی'' نے ارنا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کی طرح ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کو بھی شکست ملے گی.
عراقی رہنما نے کہا کہ پاسداران انقلاب فورس کے خلاف فیصلہ امریکہ کا بیوقوفانہ اقدام تھا جس نے ماضی کے بے اثر اقدامات میں اضافہ کیا.
انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے پہلے بھی القدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے، شامی علاقے گولان پر صہیونی قبضے کی حمایت اور معاشی پابندیوں جیسے احمقانہ فیصلے کئے تھے.
شیخ حمودی نے مزید بتایا کہ حالیہ فیصلے کے دو مقصد ہیں ایک یہ کہ صہیونی خواہشات کو عملی جامہ پہنانا اور دوسرا مقصد یہ کہ خطے میں کشیدگی کی نئی آگ پھیلانا اور دونوں مقاصد سے ناجائز صہیونی ریاست کی پوزیشن کو تقویت ملے گی.
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو روکنا چاہتی ہے جس میں پاسداران انقلاب فورس کا بڑا کردار ہے. آج پاسداران فورس ایران کی خوشحالی اور عوام کی ترقی میں ایک تعمیری ادارے کے طور پر کام کررہی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲