7 اپریل 2019 - 19:00
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

آیت اللہ رئیسی نے عوام سے ملاقات میں ان کی پریشانی اور مشکلات کو سُنا اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کی، آیت اللہ رئیسی کی آمد سے عوام میں امید اور خوشحالی کی لہر دوڑ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں عدالت عالیہ کے سربراہ و چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی نے ایران میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں اپنی ہمدردیوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور ادارے کی تمام تر کاوشوں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد میں بروکار لانے کا یقین دلایا۔
"محلہ کل آباد آق قلا"  وہ علاقہ ہے جہاں اب تک سیلاب کے پانی کی نکاسی کا کام انجام نہیں دیا گیا ہے، آیت اللہ رئیسی نے عوام سے ملاقات میں ان کی پریشانی اور مشکلات کو سُنا اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کی، آیت اللہ رئیسی کی آمد سے عوام میں امید اور خوشحالی کی لہر دوڑ گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲