7 اپریل 2019 - 18:41
ایران، عراق کیساتھ باہمی تجارت کو 20 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پُرعزم

سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کا مقصد 2021ء تک عراق کے ساتھ باہمی تجارتی حجم کو 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہے کیونکہ یہ بات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات "اسحاق جہانگیری" نے اتوار کے روز ایران اور عراق کے تجارت کاروں اور کارو باری حلقے کے درمیان مشترکہ اجلاس کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ منعقدہ اس اجلاس میں ایران کے فعال سرگرم اقتصادی کارکن شریک ہیں جن کو عراق کیساتھ تعاون پر گہری دلچسبی ہے اور ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا بہت احترام کرتے ہیں۔
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ عراق میں ہمارے بھائی، داعش کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوکر نکل گئے اور اب وہ عراق کی تعمیر نو کے حوالے سے منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں۔ ہم اس کامیابی پر عراقی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے عراقی حکومت کی درخواست پر داعش کیخلاف جنگ میں ایرانی فورسز کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں داعش کیخلاف فتح پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے ایران بدستور عراق کی آزادی، ملکی سالمیت، اس ملک میں پایدار قیام امن اور عراق کی تعمیر نو کی حمایت کی ہے اور اب بھی داعش کیخلاف فتح حاصل ہونے کے بعد عراق کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ عراق، ملک میں در پیش چیلینجز اور مسائل کو کامیابی سے پس پشت ڈالنے سمیت جمہوریت کے قیام کیلئے تعمیر نو مہم کا آغاز کیا ہے۔
جہانگیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کو ایک دولتمند اور اچھے جغرافیائی پوزیشن کا حامل ملک سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نقطہ نظر سے عراق کی نئی حکومت وہ ممالک جوعراقی عوام کے حق رائے دہی اور عراق کی سالمیت اور آزادی کا احترام کرتے ہیں، کے درمیان تعاون پر پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی جلد از جلد تعمیر نو اور معیشت کے فروغ پر عراق کیساتھ کثیر الجہتی تعاون پر تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲