3 اپریل 2019 - 12:15
نجران اور جیزان میں یمنی فورسز کے ہاتھوں سعودی دہشتگرد فوجیوں پر کاری ضرب

یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ ، نجران اور جیزان کے محاذوں پر سعودی عرب کے کرائے کے مزدور فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جیزان کے محاذ پر یمنی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق نجران کے علاقہ الحماد میں بھی درجنوں سعودی فوجی یمنی فورسز کے محاصرے میں آگئے ہیں جنھیں یمنی فورسز نے ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

ادھر الحدیدہ میں بھی یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں اور اس علاقہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169