اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ عراق کے مفادات ہمسایہ ممالک سے جڑے ہوئے ہیں اور عراق علاقہ کی دھڑ بندی پر مبنی سیاست کا حصہ نہیں بنےگا۔
عراق کے وزير اعظم نے قطر کے وزیر تجارت علی بن احمد الکواری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراق کے مفادات ہمسایہ ممالک سے جڑے ہوئے ہیں ۔ عادل عبدالمہدک نے کہا کہ عراق اور قطر کے گہرے اور قریبی تعلقات ہیں۔ عراق کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور عراق امن و صلح کی پالیسی پر گامزن ہے۔
.......
/169