14 مارچ 2019 - 11:03
فیڈریکا موگرینی کی شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے گرڈ پیٹرسن کے ساتھ ملاقات میں موگرینی نے شام کے بحران کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی۔

موگرینی نے شام کے بحران کے سلسلے میں یورپی یونین میں اختلاف پر مبنی خبروں کو بھی رد کردیا۔

۔۔۔۔۔

/169