اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر نے کہا کہ ایران کے صدر عنقریب بغداد کا دورہ کریں گے ۔ ایرانی صدر کا دورہ عراق بہت ہی اہم ہے۔ ایران اور رعاق کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا دونوں ممالک کی مصلحت کا قتاضا یہ ہے کہ دونوں کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوں۔ صدر برہم صالح نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے۔ایران نے عراق سے داعش کے خاتمہ میں عراقی حکومت اور عوام کی بہت بڑی مدد کی ہے جسے ہم فراموش نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ خطے سے دہشت گردوں کے خاتمہ میں ایران کو اہم کردار ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی آئندہ ہفتہ عراق کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔
/169