2 مارچ 2019 - 14:50
کشمیر حد متارکہ پر شدید گولہ باری، چار افراد ہلاک

کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان اور پاکستان کے میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کنٹرول لائن کے قریب کے علاقوں کے عوام اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں اور اسکول و مدارس بند کر دیئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲