25 فروری 2019 - 13:45
شامی کردوں نے 150 داعش دہشت گرد عراقی فوج کے حوالے کردیئے

با خـبر ذرائع کے مطابق شامی کردوں نے 150 داعش دہشت گرد عراقی فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی کردوں نے 150 داعش دہشت گرد عراقی فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔ شام کے کرد جنگوؤں کو امیرکہ کی حمایت حاصل ہے کرد جنگجوؤں نے 159 داعش دہشت گردوں کو عراق کے حوالے کردیا ہے ان دہشت گردوں کا تعلق عراق سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق کرد جنگجوؤں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انھوں نے باغوز گاؤں کو آزاد کرانے کے دوران 650 داعش دہشت گردوں کو حراست میں لیا تھا۔

.......

/169