اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کو پیش کش کی کہ اگر وہ تیار ہوں تو اقوام متحدہ ان کا تصفیہ کرانے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرائے جبکہ سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملے رکوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169