اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی الحدیدہ کے الدریہمی علاقہ پر شدید بمباری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے سویڈن معاہدے کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ الحدیدہ کے الدریہمی کے علاقہ پر شدید بمباری کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169