اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر منبج میں ہونے والے خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خودکش حملہ ایک مارکیٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب ہوا جس میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ متعدد شہری مارے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی سربراہی میں بننے والے اتحاد کے ترجمان نے خودکش حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک شدگان کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی، وہ معلومات اکٹھی کررہے ہیں جس کے بعد ہی حتمی اموات کی تعداد سے آگاہ کریں گے۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
/169