14 جنوری 2019 - 11:46
ایران میں ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 15 افراد جاں بحق

ایران کے صوبے البرز کے علاقے صفا دشت میں ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے البرز کے علاقے صفا دشت میں ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بوئنگ 707 کارگو جہاز کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے ایرانی صوبے البرز کے کرج ائرپورٹ کی پروازپر تھا. ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

........

/169