اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اماراتی ولی عہد پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے جب کہ یو اے کی جانب سے پاکستان کے لیے ادھارمعاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے جوپاکستانی ذرائع کے مطابق 12 ارب ڈالر پر مشتمل ہوگا
۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب کی طرح پاکستان کو امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
.....
/169