4 جنوری 2019 - 14:58
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کرے، گذشتہ حکمرانوں نے اس خطے کے عوام کو نظرانداز کیا، جس کے سبب وہاں کے عوام کی مایوسیوں میں اضافہ ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنداپور سے ان کے آفس میں ملاقات،وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،سید محسن شہریار،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم جی بی آغا سید علی رضوی،محمد علی ،آغا علی نوری اور مظاہر شگری شامل تھے،اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کرے، گذشتہ حکمرانوں نے اس خطے کے عوام کو نظرانداز کیا، جس کے سبب وہاں کے عوام کی مایوسیوں میں اضافہ ہوا،گلگت بلتستان پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو فاٹا کی ظرح قومی دھارے میں شامل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل پر سب سے زیادہ حق وہاں کی عوام کا ہے، حکومت ٹورزم اور قدرتی وسائل اور ہائیڈور پروجیکٹس پر ترجیحی بنیادوں پر فوکس کرکے نہ صرف خطے عوام کی حالت بدل سکتے ہیں بلکہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے بھی نکال سکتے ہیں،گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کو فی الفو ر روکا جائے ،شیڈول فور کے تحت درجنوں محب وطن شخصیات کو ہراساں کیا جارہا ہے،ایسے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کیخلاف وفاقی حکومت فوری نوٹس لیں،گلگت بلتستان کے مستقبل کے فیصلوں میں وہاں کے عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی شخصیات سے بھی حکومت انکے موقف سنے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں،اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشااللہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے لئے سنجیدہ ہے اور بہت جلد خطے کے عوام کے لئے خوشخبری دینگے، ملک کے لئے وہاں کے غیور عوام کی والہانہ محب اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی لائے گی،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کوٹلہ امام حسین علیہ السلام کی زمین کی واگذاری کے معاملہ پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲