اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے معروف انگریزی اخبار ''پاکستان ٹو ڈے'' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، ایران سے ملحقہ پاکستان تفتان بارڈر میں موجود پاکستان ہاؤس میں سہولتوں اور سیکورٹی میں بھی بہتری آئے گی.
وزارت داخلہ کو جمع کرائی جانے والی دستاویز کے مطابق، پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر پاکستان ہاؤس میں زائرین کے لئے فول پروف سیکورٹی اور بہتر سہولیات کو یقینی بنایا.
رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے تفتان بارڈر پر زائرین کو سیکورٹی خدشات کے ساتھ امیگریشن کے حوالے سے بھی بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا.
پاکستانی وزیر مملکت برائے داخلہ نے گزشتہ سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں دو بار تفتان کا دورہ کیا اور ان کے مسائل کے لئے احکامات جاری کردئے.
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایران اور عراق کا سفر کرنے والے زائرین کے لئے چار مہینوں کے اندر اندر بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی.
گزشتہ مہینوں میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے بلوچستان ایف سی کے ساتھ مل کر ایران سے واپس آنے والے زائرین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کیں اور انھی کوششوں کی وجہ سے محرم اور صفر کے مہینوں میں 75 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین نے بہ آسانی ایران اور میں موجود مقدس مقامات کا سفر کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲